primekunst.com

Tag: کولیسٹرول

  • Blood  Clots

    Blood Clots

    Blood Clots Cholesterol and Blood Thickness
    Written by Dr. Mohsin Chadhr

    It’s beneficial for blood to clot because if it doesn’t, it becomes difficult to stop bleeding when injured. However, if the blood thickens or starts forming clots, it can become dangerous and even life-threatening.

    If cholesterol levels increase in the blood, it thickens, and clots start to form, causing blood vessels, arteries, and heart valves to narrow and close.

    Causes

    • Luxurious lifestyle
    • Sedentary lifestyle
    • Fatty and spicy foods
    • Excessive consumption of fast foods
    • Overuse of cold drinks and artificial juices
    • Resting after meals
    • Rich foods
    • Bakery products
    • Avoidance of exercise and physical labor
    • Staying in air-conditioned environments and not sweating

    In short, a comfortable lifestyle and fatty foods contribute significantly to this condition.

    Treatment

    • Ceanothus Americanus: This remedy dissolves clots and prevents the blood from thickening.
    • Crataegus: There is no better remedy for clearing cholesterol from blood vessels.
    • Aspidosperma: Effective when a clot is lodged in the artery supplying blood to the lungs.
    • Merc Sol: Works well for heart pain and increased heart rate due to high cholesterol.
    • Lycopodium: For a consistently high heart rate caused by thick blood. Even slight noise, loud sounds, or anxiety can increase the heart rate.
    • Secale Cor: Effective when high blood pressure accompanies thick blood.
    • Lachesis: Treats blue marks on the body, thinning thick blood, and preventing clots.

    Notes

    • Regularly test your blood for Lipid Profile to monitor cholesterol levels.
    • Diabetic patients should keep their sugar levels controlled, as high sugar also narrows the arteries.
    • Engage in physical labor willingly and eat a balanced diet.
    • Regular exercise and morning walks are essential.

    My Aim is Simple Homeopathy

    خون جمنا اچھی بات ہے اگر خون نہ جمتا ہو تو زخمی ہونے کی حالت میں خون کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر خون گاڑھا ہو جائے یا کلاٹ بننے لگ جائیں تو پھر خون کا جمنا خطرناک بھی ہو سکتاہے ۔ بلکہ بعض دفعہ خون کا جمنا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتاہے۔

    ❇️🔸*Blood Clots* کولسٹرول
    . خون کا گاڑھا پن🔸❇️
    ✍️🌐*تحریر۔ ڈاکٹر محسن چدھڑ*🌐
    🏮✍️اگر خون میں کولسٹرول زیادہ ھو جائے تو خون گاڑھا ھو جاتا ھے اور اس میں خون کے لُتھڑے ( کلاٹ) بننے شروع ھو جاتے ھیں جس کی وجہ سے خون کی نالیاں۔ شریانیں اور دل کے والوز تنگ اور بند ھونا شروع ھو جاتے ھیں۔


    🏮👈وجوھات۔ شہانہ زندگی۔


    🏮👈آرام دہ زندگی۔
    🏮👈کھانے میں چکنائی اور مصالہ دار غذائیں۔
    🏮👈فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال۔
    🏮👈کولڈڈرنکس اور مصنوعی جوسس کا بے دریغ استعمال۔
    🏮👈کھانے کے بعد آرام کرنا۔
    🏮👈مرغن غذائیں۔
    🏮👈بیکری کی اشیا۔
    🏮👈ورزش اور جسمانی محنت والے کاموں سے کنارا کشی۔
    🏮👈گرمی سے پسینہ نہ لینا اے سی وغیرہ کے سامنے رھنا۔
    🏮👈غرض یہ کہ آرام دہ زندگی اور چکنائی کھانے سے یہ مرض زیادہ ھوا ھے
    🏮👇*علاج۔ Treatment*

    🏮👇*سیانو تھیس* Ceanothus Amer
    یہ دوا کلاٹس کو تحلیل کرتی ھے اور خون کو گاڑھا نہیں ھونے دیتی۔
    🏮👇*کریٹیگس Crataegus*
    خون کی نالیوں کو کولسٹرول سے صاف کرنے کے لئے اس دوا کا کوئی ثانی نہیں ھے۔
    🏮👇*ایسپیڈوسپرما* Aspidosperma
    اگر پھیپھڑوں کو خون سپلائی کرنے والی شریان میں کلاٹ پھنس گیا ھو تو یہ دوا انتہائی گار گر ھے۔
    🏮👇*مرک سال Merc Sol*
    کولسٹرول کی ذیادتی کی وجہ سے دل کا درد اور دھڑکن زیادہ ھو جائے تو یہ دوا بہت اچھا کام کرتی ھے۔
    🏮👇*لائیکو پوڈیم Lycopodium*
    خون گاڑھا گومتی وجہ سے ہر وقت دل کی دھڑکن تیز ھونا۔ سوتے میں بھی دھڑکن تیز ھونا۔ زرا سا شور اونچی آواز اور پریشانی سے دھڑکن تیز ھو جاتی ھے۔
    🏮👇*سکیل کار Secale Cor*
    خون کے گاڑا ھونے کے ساتھ اگر ہائی بلڈ پریشر بھی ھے تو یہ دوا موثر ثابت ھوتی ھے۔
    🏮👇*لیکسس Lachesis*
    جسم پر نیلے نشان یہ زہر گاڑے خون کو پتلا کرتا ھے اور کلاٹ نہیں بننے دیتا
    🏮👈نوٹ۔ اپنے خون کے ٹیسٹ
    Lipid Profile کرواتے رھیں تاکہ بروقت کولسٹرول کا پتا چل جائے۔
    🏮👈شوگر والے مریض اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ کیونکہ شوگر کی زیادتی بھی شریانوں کو تنگ کرتی ھے۔
    🏮👈محنت والے کام شوق سے کریں متوازن غذا کھائیں۔
    🏮👈ورزش اور صبح کی سیر لازمی کریں!!!
    📚*میرا مقصد آسان ہومیوپیتھی*📚

  • کولیسٹرول کیا ہے؟اسباب بچاوعلاج

    کولیسٹرول کیا ہے؟اسباب بچاوعلاج

    کولیسٹرول کیا ہے؟

    جوں انسانی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اسی طرح جسمانی مشقت کم ہوتی  چلی جاتی ہے۔ جدید دور کی اشیاء نے انسان کے جہاں بہت ساری سہولیات پیدا کی ہیں۔ وہاں اس کے لیے بہت سے مسائل بھی پیدا ہو گے۔  اس لیے موجودہ دور میں  ایسی بیماریاں بہت اہم ہوتی چلی جا رہی ہیں۔  کولیسٹرول ہر انسان میں پایا جاتا ہے اور یہ انسانی جسم کے لے ہے بھی ضروری ۔ لیکن جب انسان  نے چلنا پھرنا کم  کر دیا ہے اور ورزش کو بھی چھوڑدیا ہےتو پھر یہی چربی جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے  اس کی مقدار جسم میں زیادہ  ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ جو خون کی نالیوں کو تنگ کر دیتی ہے۔ جو سے دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

    کولیسٹرول کہاں سے آتاہے۔؟

    کولیسٹرول چربی یا لپڈ(Lipid) کی ایک قسم ہے ۔کولیسٹرول کا زیادہ تر حصہ جگر میں بنتاہے یعنی جگر  کولیسڑول بنانے کی فیکٹری ہے۔    جو بھی ہم کھاتے ہیں ان اشیا میں کچھ نہ کچھ کولیسڑول کی مقدار موجودہوتی ہے۔ کسی وجہ سے اگر اس سسٹم میں خرابی پیدا ہو جائے تو جگر کولیسٹرول زیادہ بنانے لگتاہے۔

    کن چیزوں میں کولیسڑول  زیادہ پایا جاتاہے۔؟
    ۔  مغز، کلیجی ، گردے وغیرہ میں کولسٹرول بہت زیادہ پایا  جاتاہے۔
    ۔ چھوٹے اور بڑے گوشت میں۔
    ۔ انڈے کی زردی میں
    کن اشیاء میں کولیسٹرول کم مقدار میں پایا جاتاہے۔؟
    ۔ مرغی اور مچھلی کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے۔
    ۔    نباتات سے حاصل کردہ غذا مثلاً پھل ، سبزیاں ، دالیں ، میوہ جات میں بھی کولیسٹرول کافی کم ہوتا ہے۔
    کولیسٹرول کی کتنی اقسام ہیں؟

    کولیسڑول کی کئی اقسام ہیں جن میں مشہور تین ہیں۔

    1۔ ایچ ڈی ایل ( HDL: High Density Lipoprotein) کولیسٹرول ۔ اچھا کولسٹرول

    2۔ ایل ڈی ایل ( LDL: Low Density Lipoprotein ) کولیسٹرول ۔ برا کولسٹرول

    3۔  ٹرائی گلیسرائیڈز ( Triglycerides)

    1۔ایچ ڈی ایل کولیسٹرول

    یہ اچھا کولیسٹرول کہلاتاہے۔ یہ  چربی کو خون کی نالیوں میں جمنے نہیں دیتا بلکہ ضرورت سے زیادہ کولیسٹرول کو جسم سے باہر بھی نکال دیتاہے۔ ایک صحت مند جسم میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح 35 ملی گرام ہونی چاہیے جبکہ یہی سطح 60 ملی گرام ہوتو یہ دل کے مسائل سے تحفظ دیتی ہے ۔

    اگر جسم میں ایچ ڈی ایل کی مقدار کم ہے تو سیر کرنے  اس کو بڑھایا جا  سکتاہے۔ روزانہ 35 منٹ سے ایک گھنٹہ کی سیر  اس کے لیے کافی ہے۔

    2۔ایل ڈی ایل کولیسٹرول۔ نقصان دہ کولیسٹرول

    اس کولیسٹرول کی  زیادتی کی وجہ سے چربی خون کی نالیوں میں جمنا شروع ہو جاتی ہے۔ جسے پلیک  کہتے ہیں۔  جو خون کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ ایل ڈی ایل کی سطح 100ملی گرام سے کم ہونا چاہیے جبکہ 160 سے 189 کے اعدادو شمار خطرناک سمجھے جاتے ہیں۔ کوشش کریں کہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح آپ کے جسم میں 100 ملی گرام سے زیادہ نہ ہوں زیادہ چکنائی والے کھانوں سے پرہیز اور موٹاپے پر قابو پانے کے لئے ورزش کریں اس طرح اس کی سطح معمول پر آجائے گی ۔

    ایل ڈی ایل کم کرنے کا طریقہ
    صحت مند غذا کھا کر برے کولسٹرول کو کم کیا جا سکتاہے۔ گوشت  کھانا کم کردیں۔ اسی طرح تلی ہوئی  اشیاء بھی کھانا چھوڑ دیں۔ سبزیوں کا استعمال زیادہ کر دیں۔ اورروازنہ ورزش کرنے سے بھی برا کولیسٹرول کم ہو  جاتاہے۔   ناشتہ میں جو کا دلیہ کھائیں۔ لیموں پانی میں ڈال کر پئیں۔ ریشے والے پھل کھائیں جیسے۔ چکوترا  اور اورنج وغیرہ۔
    3۔ٹرائی گلیسرائیڈ
    ٹرائی گلیسرائیڈ خون میں چربیلے ذرات کی ایک قسم ہے۔  زیادہ کھانے کے نتیجہ میں  جسم میں  ضرورت سے زیادہ خوراک چربی کی مقدار بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر اس کی مقدار جسم میں زیادہ ہو تو ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتاہے۔ اس کی مقدار جسم میں 150 سے کم ہونی چاہیے۔
    ٹرائی گلیسرائیڈ کم کرنے کا طریقہ
    بازاری کھانے چھوڑدیں۔ چربی والاگوشت ، انڈے کی زردی، مکھن اور دوسری مرغن غذاؤں  سے پرہیز  کریں۔ سبزیاں کا استعمال زیادہ کر دیں۔ روزانہ 30 سے 40 منٹ پیدل چلیں۔