primekunst.com

Category: وزن کم کرنا

اس مشینی دور میں جب کہ انسانی زندگی بلکل بدل کر رہ گئ ہے. ورزش نہ کرنا اور بیٹھ کر کام کرنا موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہے. اسی طرح کھانا زیادہ کھانا اور بے جا مصنوعی مشروبات کا ۔ استعمال کرنا بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے وزن بڑھنےکی۔ورزش کرنا بہتر کھانےکے ساتھ وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

  • رمضان میں وزن کم کرنے کے لیے 1500 کیلوریز کا ڈائٹ پلان

    رمضان میں وزن کم کرنے کے لیے 1500 کیلوریز کا ڈائٹ پلان

    اگر آپ رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو متوازن اور صحت بخش غذا لینا ضروری ہے۔ درج ذیل 1500 کیلوریز کا ڈائٹ پلان پاکستانی کھانوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے:

    سحری (500 کیلوریز)

    https://www.tiktok.com/@herbalhomeo1/video/7477872964432612630?is_from_webapp=1&sender_device=pc&web_id=7477871868482799126
    • انڈے: 2 اُبلے یا ہلکے تلے ہوئے (زیتون کے تیل میں)
    • ایوکاڈو یا کھیرے کا سلاد (زیتون کے تیل اور لیموں کے ساتھ)
    • چنے یا دال کا سوپ (ہلکے مصالحے کے ساتھ)
    • ناریل پانی: 1 گلاس

    افطار (400 کیلوریز)

    • کھجور: 2 عدد
    • لیموں پانی یا ناریل پانی
    • سبزیوں کا سوپ یا چکن یخنی
    • چنے یا دال کا چارٹ (ہلکے مسالے کے ساتھ)

    رات کا کھانا (400 کیلوریز)

    • گرلڈ چکن یا فش (150 گرام)
    • سبزیوں کا سلاد (ٹماٹر، کھیرے، بند گوبھی)
    • پانی زیادہ مقدار میں پئیں

    سونے سے پہلے (200 کیلوریز)

    • بادام یا اخروٹ: 5-7 عدد
    • ناریل پانی یا کیمومائل چائے

    کچھ اہم باتیں:

    ✅ روٹی اور چاول مکمل ترک کر دیں۔
    ✅ زیادہ پانی اور ناریل پانی پئیں۔
    ✅ چینی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
    ✅ دودھ اور ڈیری پروڈکٹس کم سے کم کریں۔
    ✅ پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں۔

    یہ ڈائٹ پلان نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ روزے کے دوران آپ کو ہلکا پھلکا اور توانا بھی رکھے گا۔ 🌿

  • وزن کم کرنے کے لیے 7 دنوں کا ڈائٹ پلان

    وزن کم کرنے کے لیے 7 دنوں کا ڈائٹ پلان

    وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ پلان


    *بعض اوقات ہمیں وزن کم کرنے کا آسان اور کم مدت فارمولہ چاہیے ہوتا ہے جو آسان بھی ہو کیوں کہ آپ جلد ہی کسی ایسے موقع میں شرکت کرنے والے ہوتے ہیں جہاں آپ سلم اور سمارٹ دکھائی دینا چاہتے ہیں۔ حسب ذیل غذا ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو کم وقت میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور یہ غذا ڈاکٹروں کی تجویز کردہ بھی ہے۔ اس کو استعمال کرکے آپ اپنے آپریشن سے پہلے ایک چند ہفتوں میں وزن گھٹا سکتے ہیں۔ یہ ایک کیمیکل غذا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں ایسی اجزاءشامل ہیں جو وزن کم کرنے میں معاون ہیں اور ایک دوسرے سے مل کر رد عمل پیدا کرتے ہیں۔ اگر آپ اس پر عمل پیرا ہوں تو چند ہفتوں میں کافی وزن کم کرسکتے ہیں اور زیادہ کھانے پر وزن بڑھے گا بھی نہیں اور اگر آپ اپنے صحت کی مکمل اور ہالنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ غذا آپ کو ایک اچھا آغاز دے سکتی ہے۔ جب پچھلے ہمارے ایک دوست نے ہمیں یہ ڈائیٹ دی تو ہم نے اس کا تجربہ کرکے دیکھا یہ کام کرتی ہے۔
    وزن کم کرنے کے اصول حسب ذیل ہیں۔اگرآپ اس غذا کو چند ہفتے استعمال کرتے ہیں تو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے کم از کم دو ہفتے کا وقفہ دیں۔
    ٭الکحل والے کسی مشروب کی اجازت نہیں۔
    ٭غذا میں لکھی ہوئی چیزوں کے علاوہ سب کچھ منع ہے۔
    ٭کوئی متبادل غذا نہیں۔
    ٭مکھن دودھ اور چربی کا استعمال ممنوع ہے۔
    ٭جو کچھ بتایا جائے وہی کھائیں۔
    ٭مشروبات میں چائے، کافی لیمن ٹی، انگور کا رس ٹانک واٹر اور سوڈا کے علاوہ عام پانی جو آپ کی بھوک کو کم کرے گا کے علاوہ کچھ نہ پیا جائے۔
    ٭سلاد میں صر ف ٹماٹر،سلاد کے پتے کھیرا اور اجوائن کے علاوہ کچھ نہ کھایا جائے۔
    ٭چینی کی ہر قسم سے مکمل پرہیز۔
    اگر آپ تیار ہیں تو پندرہ روزہ ڈائٹ پلان حاضر خدمت ہے-
    پہلا دن:ناشتے میں صبح ایک سوکھے ڈبل روٹی کا پیس بھنے ہوئے ٹماٹر کے ساتھ۔
    دوپہر کے کھانے میں تازہ پھلوں کا سالاد جو پھل آپ کو پسند ہوئے لیجیے۔ جتنا جی چاہے کھائیں لیکن ایک ہی نشست میں مت کھائیں۔

    https://youtu.be/Q7xevn54Mio
    Very tasty and healthy salad with cucumbers! You will be slim and beautiful! Healthy and fast!


    رات کے کھانے میں دو ابلے ہوئے سخت انڈے سالاد اور چکوترہ۔
    یاد رہے کہ یہ پہلا دن انتہائی مشکل ہوگا لیکن آگے چل کر آسانی ہوگی۔
    دوسرا دن:ناشتے میں چکوترہ اور ایک ابلا انڈہ دوپہر کے کھانے میں بھنا ہوا مرغی کا گوشت حسب منشا سلاد کے ساتھ۔ رات کے کھانے میں بھنا ہوا گوشت کا ٹکڑا اور سالاد۔ اب آپ کل سے بہتر محسوس کریں۔
    تیسرا دن:ناشتے میں چکوترا اورایک ابلا انڈا جبکہ دوپہر کے کھانے میں دو ابلے انڈے اور ٹماٹر رات کے کھانے میں بھیڑ کے گوشت بھنے ہوئے تتلے۔ اجوائن اور کھیرا۔


    چوتھا دن:ناشتے میں ایک سلائس اور 2انڈے دوپہر کے کھانے میں تازہ پھلوں کا سلاد کوئی پھل جس قدر بھی آپ سے کھایا جائے کھائیں۔ رات کے کھانے میں ٹھوس ابلے انڈے دو عدد سلاد اور چکوترے کے ساتھ۔
    پانچواں دن:ایک سوکھا سلائس اور دو ابلے ہوئے انڈے۔ دوپہر کے کھانے میں دو ابلے ہوئے انڈے ٹماٹروں کے ہمراہ کھائیں جبکہ رات کے کھانے میں تازہ یا ٹین پیک مچھلی سلاد کے ہمراہ لیں۔
    چھٹا دن:ایک ابلا انڈا ناشتے میں کھا کر ایک گلاس چکوترے کا جوس نوش فرمائیں۔ جبکہ دوپہر کے کھانے میں تازہ پھلوں کا سلاد حسب منشا اور رات کو روسٹ چکن گوبھی کے پتے اور گاجریں۔
    ساتواں دن:ناشتے میں دو انڈے اور بھنے ہوئے ٹماٹر جبکہ دوپہر کے کھانے میں دو ابلے انڈے اور پالک۔ رات کے کھانے میں بھنے ہوئے گوشت کے قتلے اور سلاد۔یہ ڈائٹ پلان کم ازکم ایک سے دو ہفتہ لازمی استعمال کریں-اس کے علاوہ آپ کسی دوسرے ڈائٹ پلان پر بهی عمل کر سکتے ہیں آج کل اخبارات اور انٹر نیٹ پر کافی موجود ہیں یا ٹی وی، یوٹیوب سے بهی دیکهے جا سکتے ہیں۔پہلے ہفتے میں ہی آپ فرق محسوس کریں گی۔

  • موٹاپے کا  ہومیو پیتھک علاج

    موٹاپے کا ہومیو پیتھک علاج

    ڈاکٹر محمد امین

    جسم میں موجود چربی کے ذخیروں میں ضرورت سے زیادہ چربی کے اکٹھا ہونے کی حالت کو موٹاپا کہتے ہیں۔ یہ اہم غذائی خرابی سے پیدا ہونے والی پیچیدگی ہے جوکہ زیادہ تر دنیا کے امیر ممالک میں وقوع پذیر ہوتی ہے


    موٹاپے کی وجوہات:


    عمر: یہ تمام عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے مگر عام طور پر درمیانی عمر کے لوگ موٹاپا کا شکار زیادہ ہوتے ہیں۔
    جنس: ایک اندازے کے مطابق23 فیصد مرد اور25.4 عورتیں موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔
    غذائی عادات:۔ موٹاپے کا سب سے بڑا سبب زیادہ کھانا یا غلط اقسام کی غذا کھانا ہے۔
    موروثی وجوہات: بہت سے کیسز میں موٹاپے کی خاندانی تاریخ بھی مثبت کردار ادا کرتی ہے۔
    جسمانی سرگرمی:۔ یہ ان لوگوں میں جو سست عادات کے حامل ہوتے ہیں کام کاج سے کترانا بیٹھنے کو ترجیح دینا میں زیادہ ہوتا ہے چست عادات والے لوگ جو زیادہ بھاگ دوڑ میں لگے رہیں کم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں
    نفسیاتی وجوہات:۔ جذباتی انتشار کے نتیجے میں زیادہ کھانے کی عادت انسان میں بڑھتی ہے جوکہ موٹاپے کی طرف لے جاتی ہے۔
    معاشی پس منظر:۔ ترقی پذیر ملکوں میں یہ امیروں میں عام مسئلہ ہے جوکہ اپنی خوراک میں لحمیات روغنیات اور نشاستہ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور سست عادات کے مالک ہوتے ہیں ۔ جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ کم معاشی حیثیت والے لوگوں کے گروہوں میں عام ہے۔
    ایڈوکرائن کے سبب: اینڈوکرائن گلینڈ بلا نالی گلینڈ سے رطوبت کے اخراج جیسے ہارمون بھی کہتے ہیں کی خرابی بھی موٹاپا کا اہم سبب بنتا ہے۔تھائی رائیڈ ہارمونز کی وجہ سے اور جسم میں چکنائی کا بڑھتا ہوا تناسب وغیرہ بھی موٹاپے کا باعث ہیں۔
    حمل: حمل کے دوران ایک عورت میں چربی کی مقدار بڑھتی ہے جس کی وجہ سے جسم کا وزن4.5 کلو گرام بڑھ جاتا ہے اور یہ حمل کے دوران بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔
    جگر:ہمارا جگر غذا میں موجود غذائی اجزاءکو کیمیائی عمل سے گزارنے اور ان کو جسم کے دوسرے حصوں تک بھیجنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے گلوکوز یا چربی کی جگہ میں غیر معمولی ترسیل ذیابیطس اور جسم میں کولیسٹرول کے بڑھ جانے کا سبب ہوتی ہے۔ چربی کی وجہ سے بڑھا ہوا جگر بھی عام طور پر ان لوگوں میں مشاہدہ میں آیا ہے جوکہ موٹے ہوتے ہیں یا جو انسولین کی مزاحمت سے متاثر ہوں جگر کے بارے میں عام خیال ہے کہ یہ دل کی بیماری کے خطرے کو کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
    جنیاتی اسباب:۔ prader-willi syndrom،پیدائشی ذ ہنی پسماندگی اور زیابطیس لارنس مون بیڈی سینڈروم موٹاپا بڑھانے کا اہم سبب بنتے ہیں
    Hypothalamic Syndrom اور ہائپوتھیلمس کے زخموں اور رسولیوں کی وجہ سے Polyphagiaبہت زیادہ کھانا بسیار خوری موٹاپا بڑھتا ہے۔
    موٹاپے کی اہم علامات:
    1۔ نارمل جسمانی وزن سے جسم کا وزن 20 فیصد زیادہ ہونا۔
    2۔ مردوں میں شانے کی نوک پر چربی کی تہہ2.5 سم سے زیادہ یا عورتوں میں ٹرائی سیپ کا درمیانی حصہ۔
    طبی علامات:۔ جسم کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور آہستہ آہستہ جسم کی ساخت اور بناوٹ میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ چربی سارے جسم میں ایک جیسی مقدار میں تقسیم ہو جاتی ہے مگر بعض حالات میں جسے Cushing’s syndromمیں یہ سر یا گردن کندھوں اور شانوں میں بڑھ جاتی ہے اور ٹانگوں کو چھوڑ دیتی ہے(بھینس کی طرح کی تقسیم) جیسے جیسے جسم بھاری ہوتا جاتا ہے۔ حرکات آہستہ ہوتی جاتی ہیں اور کم حیاتی طاقت کی وجہ سے ذرا سی مشقت سے سانس پھول جاتا ہے۔
    بعض اوقات ہوا کا اخراج بہت کم ہو جاتا ہے سانس والے عضلات کی اونچی حالت کی وجہ سے یہ موٹاپے کی وجہ Hypoventilation syndrome کہلاتا ہے۔ یا اس کو رک رک کر سانس آنے سے شناخت کیا جاتا ہے آکسیجن کی ترسیل میں کمی، جلد کا نیلا ہوجانا۔ سانس کی نالی میں سوزش ہوا کے اخراج میں خرابی، دائیں ونٹریکل میں رکاوٹ دائیں ونیٹریکل کا بڑھ جانا اور فیل ہو جانا جیسے کہ چربی میں حرارت کے زائل ہونے کے اثرات ہوتے ہیں یہ گرمیوںکے موسم میں بہت زیادہ بے آرامی کا سبب ہوتی ہے۔
    خواتین میں ماہانہ نظام کی خرابی بھی موٹاپا کا اہم سبب ہو سکتی ہے۔
    مریض کو اپنی ٹانگوں کے وزن پر بیٹھنے میںمشکل پیش آتی ہے کرسی پریا کسی گاڑی میں اٹھنے اور بیٹھے میں مشکل ہو سکتی ہے یا آہستہ آہستہ کچھ مریض مکمل طور چلنا پھرنا بند کر دیتے ہیں اور کسی کی مدد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔
    پیچیدگیاں:
    1۔ میکازکی: جسم کے زیادہ وزن کے سبب، جسم کا وزن اٹھانے والے جوڑوں مثال کے طور پر گھٹنا، ٹخنہ کولہا وغیرہ میں بھر بھرا پن اور تبدیلیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ پیٹ میں ہرنیا ہو سکتا ہے ۔ ایسوفیگس میں ہرنیا وریدوں کا تنگ ہونا اور پاﺅںچپٹا ہونا جیسی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔
    2۔ انفیکشن: جلد کی تہوں میں پھیلاﺅ کی وجہ سے صفائی برقرار نہیں رکھی جا سکتی اس لئے فنگس کی وجہ سے یا دوسرے انفیکشن ان جگہوں پر بہت عام ہو جاتے ہیں۔
    3۔ کارڈیو وسکولر:(دل کی بیماریوں سے متعلق):
    ہائپر ٹینشن(بلڈ پریشر کا بڑھ جانا) خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کا زیادہ ہوجانا جیسی بیماریوں لاحق ہو سکتی ہیں۔ درمیانی عمر کے افراد کو انجائنا یا ہارٹ فیل ہو سکتا ہے۔
    4۔ میٹابولک: ذیابیطس، خون کی نالیوں کا تنگ ہو جانا کولیسٹرول کی پتھریاں گنٹھیا وغیرہ ہو سکتے ہیں۔
    5۔جسمانی پیچیدگیاں:۔ مختلف جسمانی پیچیدگیاں موٹاپا کا شکار لوگوں میں پیدا ہو سکتی ہیں
    6۔ حمل کے دوران اور عمل جراحی میں بھی مختلف خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
    7۔ خاص اقسام کے سرطان میں ناقابل بیان اضافہ ہو سکتا ہے خاص طور پر پتہ ‘بڑی آنت‘ اینڈ ومیٹیریم اور چھاتی وغیرہ۔
    زندگی کی امید:
    موٹے لوگوں میں زیادہ لمبی زندگی کی امید کم ہو جاتی ہے بانسبت ان لوگوں کے جو زیادہ موٹے نہیں ہوتے
    علاج
    Aغذا پر کنٹرول:
    ایک متوازن غذا مریض کے متوقع وزن کے لئے مناسب ہوتی ہے۔ غذا میں بھرپور لحمیات شامل ہونی چاہئیں جبکہ چربی اور نشاستہ کم ہونا چاہئے۔1000 حراروں کی خوراک میں 100 گرام نشاستہ 50 گرام لحمیات اور 40 گرام چربی ہونی چاہئے الکوحل سے پرہیز کیا جانا چاہئے۔ معدنیات: حیاتین، پانی اور نمکیات ممنوع نہیں ہونے چاہئیں۔
    B ورزش: جسمانی ورزش کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
    C ادویات: بھوک روکنے کی ادویات خاص طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ میٹابولزم کے عمل کو تیز کرنے کے لئے بعض اوقات تھائی رائیڈ ہارمون بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔
    Dڈائینگ یا کھانا نہ کھانا ڈائٹنگ یا فاقہ کرنا بعض اوقات معاون ثابت ہوتا ہے۔
    E جراحی: مخصوص حصوں کے موٹاپے کو کم کرنے کے لئے جراحی بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ عمل جراحی کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ معدہ کو چھوٹا کرنا معدہ کا بائی پاس۔ گیسزوپلاسٹی۔ چھوٹی آنت میں عمل جراحی اور دیگر طریقہ کار طریقہ کار۔
    Roux -en- Y procedure اس میں معدہ کے سائز کو چھوٹا کر دیا جاتا ہے اور اس میں بھرے ہونے کا احساس تخلیق کیا جاتا ہے قے آنا اس کا عام مضر اثر ہے۔
    لائپو سکشن: جسم کے مخصوص اعضاءسے چربی کو ختم کر دیا جاتا ہے عام طور پر اس کے بعد جسم کے دوسرے حصوں کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
    F یوگا: کچھ آسن ایسے ہیں جو وزن کم کرنے میں بہت موثر ثابت ہوتے ہیں جسے سکھ آس، کندھوں کو پھیلانا، سوریا نمسکار آردھا مدسینڈر آسن،ٹدآسن فش پوز(مٹیاآسن) ساﺅ آسن کپالا بھاٹی انولوما ولوما وغیرہ۔


    ہومیوپتھی طریقہ علاج:


    کلکیریا کارب: یہ اس شخص کے لئے استعمال کی جاتی ہے جس کو بہت پسینہ آئے اور وہ کھانا کھانے کے فوراً بعد بھوک محسوس کرے بہت کھانا اور سست نظام ہضم، ناقابل ہضم اشیاءکی خواہش کے ساتھ بدہضمی۔ ذرا سی مشقت سے جسم کے اوپر کے حصے میں بہت زیادہ پسینہ آنا خاص طور پراہم ہے۔
    سنکونا آف(چائنا): یہ موٹاپے میں بھوک کو کم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ بدہضمی کچے پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد یہ ان لوگوں کے لئے تجویز کی جاتی ہے۔ جن کا وزن بہت زیادہ ہو مگر وہ اندرونی طور پر کمزور ہوں۔
    لائیکوپوڈیم: موٹاپا جوکہ جگر اور نظام ہضم کی خرابی کی وجہ سے بڑھے۔ میٹھے کی خواہش کم ہوجانا، بھوک کم ہونا بدہضمی پیٹ کے نچلے حصے میں گیس کی کیفیت کے ساتھ بہت بھوک لگنا مگر کچھ نوالوں کے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس کرنا۔
    تھائیرائیڈ نیم: موٹا پا تھائی رائیڈ کی خرابی کی وجہ سے بڑھنا یہ دوائی ایک طاقتور/ پیشاب آور ہے اور مائیکسوڈیما اوراستسقاءکی دیگر اقسام میں بہت مفید ہے۔
    کیلوئراپس: یہ دوائی وزن کم کئے بغیر چربی گھٹانے کےلئے استعمال ہوتی ہے جیسے کہ گوشت کم کر دیا جائے گا پٹھے سخت اور مضبوط ہوں معدہ میں جلن ایک اچھی رہنما علامت ہے۔
    اینٹم کروڈ: یہ دوران مریضوں کو دی جاتی ہے جن میں موٹا ہونے کا رحجان زیادہ کھانے اور بدہضمی اور زبان پر سفید تہہ کی وجہ سے ہے۔
    فائٹولیکا بیری: یہ وزن کم کرنے کی بہت عام تیار دوا ہے۔
    فیوکس ویسی کولس: یہ دوا کلکیریا کا ربونیکا کے بعد دی جاتی ہے ۔ یہ مدر ٹنکچر میں دی جانی چاہئے یہ بدہضمی کے حالت میں بہت مفید ہے گیس اور قبض میں مفید ہے اور ان لوگوں کے لئے بہت موثر ہے جن کے تھائی رائیڈ غدور بڑھے ہوتے ہیں۔
    گریفائیٹس: موٹی سفید عورتوں میں ماہواری نظام کے دیر سے آنے کی وجہ سے ہونے والے موٹاپے میں دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ان لوگوں کو دی جاتی ہے جن کو قبض ‘ جلد کا کوئی نہ کوئی مسئلہ ہواور جنسی رغبت کھو چکے ہوں
    کارلسباد:یہ دوا جگر پر بہت اچھا کام کرتی ہے اگر جگر کے اوپر چربی اور وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہو تو یہ دوائی ایسے موٹاپا کو ختم کرنے میں بہت مفید ہے


    فائٹولائن:یہ جسم میں فالتو چربی کو کم کرنے میں بہت اہم دوا ہے اور یہ ایسے مریضوں کو دی جاتی ہے جن کو چلنے پھرنے اٹھنے بیٹھنے میں دشواری ہو اور دل کی دھڑکن نارمل سے کہیں زیادہ بڑھ جایا کرے تو بہتر کام کرتی ہے‘سانس لینے میں دشواری‘زیادہ کام کرنے پردم کشی‘معدہ میں گیس کا پر شور اخراج اور ڈکار آئیں تو یہ مدرٹنکچر میں بہت اچھے رزلٹ دیتی ہے
    Esculentine : یہ دو چربی کو کم کرنے کے لئے مفید ہے جو فائٹولائن کے ساتھ ادبدل کر استعمال کی جاتی ہے اور اچھا اثر کرتی ہے جس سے موٹاپا جلد کم ہونا شروع ہوجاتا ہے اور یہ ادویات ٹنکچر کی شکل میں دی جاتی ہیں۔
    ہومیوپیتھک کی دیگر ادویات میں جو مریض کی علامات کے مطابق استعمال کی جا سکتی ہیں یہ ہیں۔امونیم کارب‘امونیم میور‘آئیوڈیم‘ارجنٹم نائٹریکم‘کوفیاکروڈ‘کیپسیکم‘فیرم فاس‘اگنیشا‘کالی کارب‘کالی بائیکروم‘سٹیفی ‘اورم میٹ‘نیٹرم میوراوردیگر
    اذخود ادویات کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے تما م ادویات اپنے معالج کی ہدایت پر استعمال کریں
    آپ کے تعاون کا متمنی ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد امین

    Email:homeopath_amin@yahoo.com

  • وزن کم کرنے کے موثر اور آسان طریقے

    وزن کم کرنے کے موثر اور آسان طریقے

    وزن کا بڑھانا یا موٹاپا کے مرض دنیا میں بہت بڑھتا چلا جا رہاہے۔  دنیامیں بہت سارے لوگ زیادہ کھانے سے موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جوں جوں وزن بڑھنا ہے ۔ آپ بہت ساری بیماریوں کا شکار ہو  سکتےہیں۔ موٹاپا ہونے سے آپ ذیابیطس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح پیٹ پر جب چربی چڑھتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جگر بھی چربی والا ہو گیا ہے یعنی فیٹی لیور۔ اسی طرح آپ کو کولیسٹرول لیول بھی بڑھ سکتاہے۔

    وزن بڑھنے کی وجوہات:

    1. وزن بڑھنے کے بہت سارے وجوہات ہو سکتی ہیں۔
    2. جیسے تھائیرائڈ  کا درست کام نہ کرنا۔ تھائی رائڈ گلینڈ میں خرابی
    3. عورتوں کے ماہانہ ایام کا درست نہ ہونا۔
    4. ورزش نہ کرنا اور بہت زیادہ کھانا خاص طور پر میٹھا کھانا یا میٹھے سے بنی ہوئی چیزیں کھانا۔
    5. رات کو دیر سے کھانا کھانا۔
    6. کھانےکے فورا بعد سو جانا۔
    7. ذھنی دباؤ کا شکار ہونا۔ آجکل بہت زیادہ لوگ ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ جس کی وجہ ان وزن بڑھنا شروع ہو جاتاہے۔
    8. عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کے کام کرنے کی صلاحیت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس وجہ سے اگر خوراک پر دھیان نہ دیا جائے تو پھر بھی وزن بڑھنا شروع ہو جاتاہے۔
    9. نمک کا بہت زیادہ استعمال ، نمک جسم میں پانی کو جمع کر لیتاہے۔ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہوں۔ انہیں چاہیے کہ وہ نمک یا تو بالکل چھوڑ دیں یا بہت کم کر دیں۔
    10. کھانا بالکل کم کر دینا۔

    وزن کم کرنے کےلیے احتیاط کریں۔


    2۔ ایسی خوراک کھائیں ، جس میں کم کلوریز ہوں۔
    3۔ صرف اس وقت کھائیں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔
    4۔ غذا کو جسم کا ایندھن خیال کریں۔
    5۔ ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں چلتےپھرتے نہ کھائیں۔
    6۔ کھانے کے دوران مطالعہ نہ کریں اور نہ ٹی وی دیکھیں۔
    7۔ باہر جائیں تو آئسکریم مٹھائی سموسے پکوڑے وغیرہ نہ کھائیں۔
    8۔ یہ یاد رکھیں آپ نے کیا اور کب کھایا تھا۔
    9۔ دودھ استعمال کریں۔
    10۔ چائے کافی کے وقفے کو کھانے کا وقفہ بنائیں۔
    11۔ بسکٹ ، کیک ، مٹھائیاں چھوڑ دیں ، یہ چیزیں وزن میں اضافی کر دیتی ہیں۔
    12۔ گھر میں پھل اور ایسی چیزوں کا اسٹاک رکھیں جن میں چکنائی نمک اور شکر کم ہو-
    13۔ ہمیشہ چربی والا گوشت کھائیں-
    14۔ ہمیشہ چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں۔
    15۔ دن میں 2 سے زیادہ بار نہ کھائیں۔
    16۔ ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائی۔
    17۔ مشروب میں پانی کی مقدار بڑھائیں۔
    18۔ کھانے سے پہلے پانی ضرور پئیں-
    19۔ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔
    20۔ مونگ پھلی ، بادام اورخشک میوے کم استعمال کریں۔

    وزن کم کرنے کچھ آسان اور گھریلو طریقے


    ○سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
    سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔
    ○عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
    ○نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔
    ○شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔
    ○نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔
    ○کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
    دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    ○وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔
    ○کالا زیرہ ،لاک دانہ ،کلونجی ،جوائن کے پتے،ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کھائیں کم ازکم 40دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔


    ○ شکر اور اس سے بنی اشیا کا استعمال بند کرنا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جو اپنے اندر بہت چینی رکھتی ہیں۔
    ○ اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کو گھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔

    ○ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
    لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتوچربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے۔
    ○ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
    ○دارچینی میں بھی جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ آدھ چائے کا چمچ دارچینی پاوڈر لے کر اسے پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں، پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کر کے اس محلول کو چھان لیں۔ یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن طریقے سے پیٹ کی چربی کم ہو گی۔-


    ○جسم سے زہریلے مواد اور فالتو چربی ختم کرنے کا لاجواب نسخہ


    وقت کے ساتھ اور ہمارے کھانے کی وجہ سے عادات کی وجہ سے جسم میں زہریلے مواد اکھٹے ہوتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی اضافی چربی اپنی جگہ بناتی ہے جس سے نجات کے لئے ہم مختلف طریقے آزماتے ہیں کبھی تو یہ نسخے کارگر ثابت ہوتے ہیں اور کبھی اس کا بالکل ہی فائدہ نہیں ہوتا لیکن آج ہم آپ کو دو ایسے طاقتور اجزاء کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا جسم نہ صرف زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا بلکہ فالتو چربی بھی ختم ہو جائے گی
    یہ دوا اجزاء لونگ اور السی کے بیج ہیں
    ترکیب تیاری :گرام خشک لونگ اور 100گرام السی کے بیجوں کو کسی گرائینڈر میں اچھی طرح باریک کر لیں اس طرح باریک ہوں کہ بالکل پاوڈر کی شکل بن جائے
    ترکیب استعمال :صبح ناشتے سے قبل یا دوران کھانے کے دو بڑے چمچ اس پاؤڈر کو گرم پانی میں حل کر کے پئیں تین دن استعمال کرنے کے بعد تین دن ناغہ کریں پھر تین دن استعمال کریں ایسا سال میں کم از کم 150بار کریں
    انشاءاللہ آپ اپنے آپ کو پرسکون اور ہلکا محسوس کریں گے اور خدا کے فضل سے ہپ،ٹانگوں،کمر،پیٹ کی چربی کم ہو گی ۔



    ○مصالحہ جات جیسا کہ خشک ادرک،دارچینی،اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں۔ اور مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔خاص طور پر چاہے اور سالن وغیرہ میں ان کا استعمال کیا جائے۔
    ○بند گوبھی وزن کو کم کے لئے ایک مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے میں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کچّی یا پکی ہوئی کھائی جا سکتی ہے۔
    ○سیب کی طرح کیلے میں بھی پوٹاشیم اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ فاسٹ فوڈ کی عادت سے بھی چھٹکارہ پا سکتے ہیں اور اضافی چربی سے نجات حاصل کر لیں گے۔


    ○ورزش کا وزن میں کمی کرنے میں اہم کردار ہے


    ورزش کرنے اور سیر کرنے سے چربی کے طور پر جسم میں محفوظ کیلوریز استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ،اس سے پریشانی سے نجات ملتی ہے۔ اور عضلات کی قوت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداء کے لیے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑنا،تیراکی کی جا سکتی ہے۔

    ○پیٹ کم کرنے کے لیے مکمل سبزی خور بننا درست نہیں کیونکہ گوشت میں موجود کچھ اہم اجزا کا متبادل بھی گوشت ہی ہے۔ مرغی اور مچھلی کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔ تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے، اسی لیے ہر موسم کی سبزی اور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنایئے، ان میں موجود وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو تروتازہ رکھتے ہوئے غذا کی کمی کو پورا کرتی ہے اور روغنی غذاؤں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے۔
    ○مصالحوں کا مناسب استعمال برصغیر (پاک وہند) کے مصالحے جادوئی خواص رکھتے ہیں۔ دارچینی بلڈ پریشر اور شوگر میں مفید ہے تو ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہے۔ کالی مرچ، دھنیا، ادرک اور میتھی کے فائدے بھی اب ڈھکے چھپے نہیں رہے ، ان سب کا مناسب استعمال آپ کے خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی پرے رکھتا ہے۔

    ٹماٹر:توند کی چربی گھلانے کے لیے ٹماٹر ایک بہترین شے ہے ان میں ذائقے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں ہوتے ہیں جب کہ ٹماٹر جسم میں پانی کو بحال رکھتےہیں اور لیپٹائن نامی پروٹین بھوک کو قابو رکھتی ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔
    پپیتا: پاک و ہند میں پپیتا عام شے ہے اور اس میں پاپائن نامی ایک خامرہ ( اینزائم) پایا جاتا ہے جو خوراک کو بہت تیزی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس طرح پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
    مشروم:چنے کے طرح مشروم بھی بھوک کو کم کرتے ہیں اور سارا دن انسان کو پیٹ بھرے کا احساس رہتا ہے۔ مشروم میں خاص قسم کے فائبر آنتوں اور پورے نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
    زیتون کا تیل:زیتون کا تیل شفا کا سرچشمہ ہے اس میں اولیئک ایسڈ نامی ایک طاقتور کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کئی پونڈ وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے یہ کیمیکل چربی کو دیگر سادہ اشیا میں توڑتے ہیں اور ساتھ ہی زیتون کا خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کے علاوہ دل و دماغ کےلیے بھی مؤثر ہیں۔زیتون کا تیل یا زیتون کا اچار سلاد میں بھی ملا کر کهایا جا سکتا ہے-
    بادام:یونیورسٹی آف پوردوا کے مطابق اگرچہ بادام کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن وہ موٹاپے اور چربی میں اضافہ نہیں کرتے۔ باداموں میں فائبر (ریشہ) اور پروٹین کی بہتات ہوتی ہے اور بھوک کو کم کرتے ہوئے پیٹ کو ہموار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔


    ○ تربوز کا جوس جسم میں نمی کو قائم رکھنے کے حوالے سے ایک بہترین مشروب ہے۔ یہ مشروب انتہائی کم کیلوریز اور بہت زیادہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پیٹ کی چربی کو کم بھی کرتا ہے۔ اس لیے پیٹ کم کرنے کے حوالے سے یہ مشروب ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے-
    ○ناریل کا پانی الیکٹرو لائٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور یہاں فہرست میں موجود تمام مشروبات سے زیادہ الیکٹرو لائٹس ناریل پانی میں پائے جاتے ہیں- اور یہ مادہ جسم میں نمی کو برقرار رکھتا ہے- ناریل پانی کو بغیر مصنوعی فلیور اور چینی کے پینا چاہیے- یہ توانائی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے-

    سلاد سے وزن کم کرنا


    1۔ جب بھی کھانا کھائیں ، سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول وغیرہ کی جگہ آپ سلاد سے پیٹ بھر سکیں۔اگر دیگر سلاد نہ میسر ہو تو ٹماٹر ، پیاز ،لہسن ،ادرک کا سلاد بھی استعمال کر سکتی ہیں۔وزن کے حساب سے 5 سے ضرب دیں۔ اگر آپ کا وزن 70 کلو ہے تو آپ کو ہر کھانےسے پہلے 350 گرام سلاد کھانا چاہیے۔سلاد میں زیادہ سے زیادہ سبزیاں شامل کریں۔ جیسے مولی، گاجر سلاد کے پتے، بندگوبھی اور بھی سبزیاں جو آپ کو پسندہوں شامل کر سکتے ہیں۔


    فن لینڈ میں محققین نے تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ جو مرد کم نیند لیں، وہ پوری نیند لینے والوں کی نسبت موٹے ہوتے ہیں۔
    ○سبز مرچ کھائیےمرچوں میں موجود ایک مادہ، عصارہ فلفل (Capsaicin) ہمارے منہ میں جلن پیدا کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے، یہی جلن ہمارے نظام استحالہ کو تیز تر کر دیتی ہے، یوں پھر وہ مزید حرارے تیزی سے جلاتا ہے۔دراصل جتنی سبز مرچ کھائیں تو ہمارے جسم میں حرارت جنم لیتی ہے، نیز ہمارا نظام ہمدرد (Sympathetic System) متحرک ہو جاتا ہے۔ (اعصاب سے منسلک یہی نظام ہمدرد ہمیں خوف یا خطرے کا مقابلہ کرنے کو تیار کرتا ہے)۔ انہی تبدیلیوں کے باعث ہمارا نظام استحالہ عارضی طور پر تیز ہوجاتا ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے والے مردوزن روزانہ اعتدال سے مرچیں کھا سکتے ہیں لیکن سبز مرچ ہی کو اولین ترجیح دی جائے۔اس کے بعد کالی مرچ کواور تیسرے نمبر پر لال مرچ۔
    ○حیاتین ڈی زیادہ لیجیےہمارے اعصاب میں نظام استحالہ جاری رکھنے کے سلسلے میں حیاتین (وٹامن) ڈی کا خاص کردار ہے لیکن بہت سے لوگ غذا کے ذریعے یہ قیمتی حیاتین حاصل نہیں کرتے۔ ہر بالغ انسان کو روزانہ کم از کم ۴۰۰آئی یو (انٹرنیشنل یونٹ) حیاتین ڈی ضرور لینا چاہیے۔ یہ مچھلی کے علاوہ ، اناج اور انڈے وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

    دہی کھانے سے بھی وزن میں کمی ہوتی ہے۔ اس لیےروزانہ دہی ضرور کھائیں۔


    ○آہستگی سے کھانا موٹاپے سے بچاﺅ کا آسان طریقہ:


    خوراک کو مناسب طریقے سے چبا کر نگلنا جسمانی وزن میں کمی کا آسان ترین نسخہ ہے۔ یہ بات ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹیکساس کرسٹین یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق آہستگی سے کھانے اور چھوٹے لقمے لینے سے لوگوں کو کھانے کے کچھ دیر بعد بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔ اسی طرح جو لوگ سست روی سے کھاتے ہیں وہ زیادہ پانی بھی پیتے ہیں جس سے انہیں طبیعت سیر ہونے کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔ محقق پروفیسر مینا شاہ کے مطابق کھانے کی رفتار میں کمی سے زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ نہیں بنتیں، جس سے موٹاپے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

    ○روزانہ ایک سیب موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے بھی اہم ثابت ہوتا ہے۔
    واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سبز رنگ کے سیبوں کا روزانہ استعمال نہ صرف پیٹ بھرنے کے احساس کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے بلکہ یہ معدے میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی تعداد بھی بڑھاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان سیبوں کے روزانہ استعمال سے صحت مند بیکٹریا کی تعداد بڑھتی ہے جو موٹاپے کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
    ○جلد سونے سے بھی وزن کم ہوتا ہے۔اس لیے جلد سونے کی کوشش کریں۔

     ○ادرک کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں اور دنیا بھر میں یہ نسخہ نظام انہضام کی درستگی اور پیٹ کے جملہ امراض کے لئے مفید جانا جاتا ہے۔ اس میں موجودthermogenicکی وجہ سے میٹابولزم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس کی بدولت وزن کم ہوتا ہے۔اسی طرح لیموں میں موجود وٹامن سی ہمارے جسم میں جاکر انٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتا ہے جس سے وزن میں کمی آتی ہے۔لہذا اگر ان دونوں نسخوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ بہت کارگر ہیں اور قدرتی طور پر ہمارا وزن کنٹرول میں آجاتا ہے۔لیموں اور ادرک کی چائےان دونوں اجزاءکو ملا کر چائے کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ بہت فائدہ دے گا۔ایک کپ پانی کو ابال لیں اور چولہے سے اتار کر اس میں ادرک کو باریک کاٹ کر ڈالیں اور پانچ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔اس کے بعد مشروب میں آدها لیموں کاٹ کر اس کا رس ڈال دیں۔اس چائے کو ہرناشتے سے قبل استعمال کریں اور اپنے وزن کو تیزی سے قدرتی طور پر کم کریں۔


    ہم نے اپنی معلومات کے حوالہ سے چند ٹپس قارئین کی خدمت میں پیش کر دیں ہیں ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے-ایک ٹپس سے اگر فائدہ نہ ہو تو دوسری ٹپس آزمائی جا سکتی ہے۔
    اور یاد رہے کہ ایک ٹپس کا استعمال کم از کم ایک مہینہ متواتر استعمال کرنا ضروری ہے اور ساتھ پرہیز لازمی ہے خدا نخواستہ اگر آپ کو ان ٹپس سے فائدہ نہ ہوا تو نقصان بهی نہیں ہو گا۔
    آپ کا کام حیلہ کرنا ہے اور شفاء دینا اللہ کا کام ہے لہٰذا پختہ یقین ہونا چاہیے کہ ہر بیماری سے شفاء دینا صرف اللہ سبحانہ وتعالی کا کام ہے۔وہی بہتر شفاء دینے والا ہے۔
    آخری بات:جو ورزش نہیں کرتا اور بھوک لگنے پر کھانا کھا کر کُچھ بھوک باقی رہنے پر کھانے سے ہاتھ نہیں روک لیتا ایسے انسان کا کوئی علاج نہیں یہ ویٹ لاس ڈرنکس ، ٹوٹکے اور ٹپس ایک سہارا ہیں، مددگار عناصر ہیں لیکن مستقل حل ہرگز نہیں ہیں۔اپنی لائف روٹین کو بدلنا پڑتا ہے، کھانے کی عادات کو دُرست کرنا پڑتا ہے، نیند کے اوقات کو قابو میں لانا پڑتا ہے، صبح جلدی اُٹھ کر سیر کیلئے جانا پڑتا ہے اور اس لائف روٹین کو ہمیشہ کیلئے اختیار کرنا پڑتا ہے تب کہیں جا کر ایک خوبصورت سانچے میں ڈھلا ہوا جسم حاصل ہوتا ہے ورنہ ایسے ہی بے ڈھنگے جسم بنتے ہیں جنہیں انسان آئینے میں دیکھ دیکھ کر روتا ہے لیکن خود کو دُرست نہیں کرتا۔ اللہ کرے بات کسی نہ کسی کے دل میں اُتر جائے ہماری محنت وصول ہوجائے گی۔

  • شہد اور لیموں کے استعمال  سے وزن میں کمی

    شہد اور لیموں کے استعمال سے وزن میں کمی

    وزن کو کم کرنے کے لیے

    شہد بہت ساری بیماریوں کے لیے شفاء ہے۔ لوگ میٹھا ہونے کی وجہ سے کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح شہد اگر گرم پانی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے اور خاص طور پر اس میں لیموں ملا لیا جائے تو وزن کم کرنے میں مدد گار ہو سکتاہے۔

    روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پیئں۔
    اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔
    ○سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
    ○عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
    ○نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔
    ○کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
    ○ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔
    اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
    لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتو
    چربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے۔
    ○ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
    ○جب بھی کھانا کھائیں ، سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول وغیرہ کی جگہ آپ سلاد سے پیٹ بھر سکیں۔اگر دیگر سلاد نہ میسر ہو تو ٹماٹر ، پیاز ،لہسن ،ادرک کا سلاد بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

  • لیموں  کے ساتھ وزن کم کرنے کا طریقہ

    لیموں کے ساتھ وزن کم کرنے کا طریقہ

    وزن کم کرنا

    1۔بریٹا کارب 200 ہفتہ وار BRYTA CARB 200

    2۔ کلکیریا کارب 30 روزانہ ایک بارCALC.CARB 30
    لندن(نیوزڈیسک)بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے زیادہ تر لوگ بہت پریشان ہوتے ہیں اور طرح طرح کی ادویات اور ورزشوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے جو صرف پانچ میں منٹ میں تیار ہوگااور جسے آپ نے صرف پانچ دن استعمال کرنا ہے اور اگر ساتھ کھانا پینا بھی قابو کریں تو آپ کا 5کلو تک وزن کم ہوجائے گا۔
    اجزاء
    ایک لیموں
    60گرام parsley
    300ملی لیٹر پانی
    بنانے کا طریقہ
    لیموں کا رس نکال لیں اور پھر پارسلے کو باریک باریک کاٹ لیں،دونوں اجزاءکو ایک ڈونگے میں ڈالیں اور ان پر پانی ڈال دیں۔اب اس مشروب کو ہر صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔پانچ دن استعمال کرنے کے بعد دس دن کی بریک لیں اور پھر دوبارہ یہ عمل دہرائیں۔اس مشروب سے آپ کی چربی تیزی سے پگھلے گی ،معدہ مضبون ہوگااور جسم میں توانائی آئے گی۔ بشکریہ روزنامہ پاکستان