primekunst.com

Category: ٹوٹکے

گھر میں استمال ہونے والی اشیاء سے مختلف بیماریوں کا علاج کرنے ٹوٹکہ کہا جاتاہے۔ ٹوٹکہ قدیم سے استعمال ہوتاہے اور یہ زبردست طریقہ علاج ہے

  • ادرک کا قہوہ خون پتلا کرتا ہے،یاداشت کوبڑھاتا ہے

    ادرک کا قہوہ خون پتلا کرتا ہے،یاداشت کوبڑھاتا ہے

    ادرک کا قہوہ
    روزانہ رات کو پی کر سوئیں

    افادیت
    معدے سے ہوا کو خارج کرتا ہے.

    ادرک ایک اینٹی ایجن ہے.

    امیون سسٹم ، ہاضمے کو بہتر کرتا ہے.

    ادرک خون کو پتلا کرتا ہے جو کہ دل کے امراض کے لیے بہت مفید ہے.
    یادداشت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے.

    قہوہ بنانے کا طریقہ
    ادرک کو کدوکش کر لیں.تقریبا 2 چمچ.
    دیگچی میں چھ کپ پانی ڈالیں ادرک ڈال کر تب تک پکائیں کہ تین کپ رہ جائے.

    گڑ یا شہد میں سے کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں.

    . ادرک جب پکنے رکھیں قہوے کے لیے تو ساتھ میں ایک بندے کے حساب سے دو لونگ بھی ڈال دیں…… اور جب قہوہ تیار ہو تو لونگ بھی چبا لیں اور، ادرک بھی چبا کر کھا لیں… نتو سونے پر سہاگہ ہوجائے گا

  • ہاتھ پاؤں سے زیادہ پسینہ آنا:

    ہاتھ پاؤں سے زیادہ پسینہ آنا:

    بعض آدمیوں کے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں سے بہت زیادہ پسینہ نِکلا کرتا ہے۔

    عِلاج:

    1. بینگن کا پانی نِکال کر ہاتھ کی ہتھیلیوں اور تلووں پر لگانے سے ان سے پسینہ کا نِکلنا بند ہو جاتا ہے۔
    2. بیری کے پتّے پیس کر ہاتھ پاؤں پر لگائیں۔
    3. کیکر کی پتّیاں خشک باریک پیس چھان کر ہاتھ کی ہتھیلی اور پاؤں کر تلووں پر ملیں۔
    4. پھٹکڑی پانی میں گھول کر اس سے ہاتھ کی ہتھیلی اور پاؤں کے تلووں کو دھوئیں
  • کمال کا مرکب ….لہسن اور زیتون ہر بیماری کا مجرب علاج

    شیشے کی بوتل میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں اتنی دیسی لہسن صاف کر کے ڈالیں کہ ڈوب جائے

    کپڑے سے منہ بند کر کہ دو ہفتے تک دھوپ میں رکھیں

    استعمال :

    نہار منہ تین چمچ بوتل سے روغن زیتون اور ایک لہسن کی گٹھلی لیں

    فوائد :

    پیٹ کم کرنے کا اکسیر

    قبض کے خاتمے کا اکسیر

    بواسیر کے لیے اکسیر

    دل کے امراض کا اکسیر

    جگر کو صاف کرنے کا اکسیر

    لو بلیڈ پریشر کے لیے اکسیر

    ہاء بلیڈ پریشر کےلیے صرف روغن اکسیر

    گردے پتے کی پتھری کے نکالنے کے لیے اکسیر

    کینسر سے دفاع کے لیے اکسیر

    جسم میں دفاعی نظام کو مستحکم کرنے کی سب سے طاقت ور دوا

    بس استعمال کرنا شرط ہے

  • مچھروں کو بھگانے کا آسان گھریلو آزمودہ مجرب نسخہ:

    مچھروں سے بچاؤ کے لیے بازار میں جتنے بھی پروڈکٹس ہیں سب کے سب انسانی پھیپھڑے متاثر کرتے ہیں ۔جلیبی، میٹ اور اسپرے وغیرہ سب خراب کرتے ہیں ۔ان سے متبادل چیز مچھر دانی ہے

    خاص کر بچوں کو کیمیکل نہ سونگھائیں ۔

    اگر آپ بھی مچھروں سے تنگ ہیں اور اسکا کوئی مناسب حل نکالنا چاہتے ہیں جس سے آپکا خرچہ بھی زیادہ نہ ہو اور انسانی صحت کیلئے بھی نقصان دہ نہ ہو تو میں آپ سے ایک ٹوٹکہ شئیر کرتا ہوں جو آزمودہ ہے،

    طریقہ استعمال!

    ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں 3سے چار لونگ لگا دیں اور کمرے کے کسی کونے میں رکھ دیں۔ ان شاءاللہ مچھر اس کمرے سے دور رہیں گے۔۔۔۔ جب لیموں سوکھ جائے تو بدل دیں.لیموں بدلنے ھیں ۔لونگ وھی رھنے دیں ۔۔۔

  • گرمی میں نکلنے والے دانوں کا شافی علاج

    🍃 گرمی میں نکلنے والے دانوں کا شافی علاج، ایک عام سی سبزی سے🍃 گرمی کا زور ہے اورلوڈ شیڈنگ کی تو بات ہی مت کیجئے ۔ حکما ء حضرات کہتے ہیں کہ موسمی پھل اور سبزیاں گرمی کے توڑ کا شافی علاج ہیں ۔ گرمی کے موسم کی مفید ترین چیزوں میں باقی تمام سبزیوں کے ساتھ ساتھ کریلے سرفہرست ہیں ۔ انتہائی کڑوا ذائقہ لئے مگر پکنے کےبعد انتہائی لاجواب یہ سبزی بے پناہ خصوصیات کی حامل ہے ۔ گرمی دانے ہوں یا شوگر ، جوڑوں کا درد ہو یا پیٹ کے کیڑے ، لقوہ فالج ہو یا یرقان ، تبخیرِ معدہ ہو یا زخموں کی تکلیف ان تمام میں کریلے کی افادیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ۔ ماہرین کے مطابق گرمی دانوں کے علاج کیلئے ہفتے میں ایک بار ایک کپ کریلے کے چھلکوں کے رس سے بہتر کوئی چیز ہو ہی نہیں سکتی ۔ 🍃 طریقہ🍃 3سے 4کریلے لے کر ان کے چھلکوں کو کدو کش میں کرش کر لیں ۔کرش کرنے کے بعد اس ملغوبے کو مٹھی میں لے کر اس کا سارا پانی نچوڑ لیں ایک کپ جتنا رس ہو جائے تو اسے ہفتے میں ایک بار پانی کی طرح پی لیں ۔کریلے کے ذریعے ان زخموں کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے جو طویل عرصے سے بھرنے میں نہ آرہے ہوں۔ 🍃 طریقہ🍃 :کریلے کے بیجوں کو روغن ِبادام میں اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس کو متاثرہ جگہ پر لگائیں

  • مہروں کا درد, مہرے گیپ, ڈسک بلج کیلیئے مجرب نسخہ

    **مہروں کا درد, مہرے گیپ, ڈسک بلج کیلیئے مجرب نسخہ**

    ہالوں, کلونجی, تخم میتھی, دیسی اجوائین ہر ایک 50 گرام, چاروں اجزاء کا سفوف بناکر ایک شیشے کی بوتل مین ڈال کر بوتل کا ڈھکن زرا نرم رکھین تاکہ گیس نکلتی رہے۔

    روزانہ صبح اٹھ کر ایک چھوٹی چمچ دوا پانی سے کھالین۔ اللہ کے فضل سے مہروں کی تمام تکالیف ختم ہوجائین گی۔ مہروں کا خلا بھی ختم ہوجائے گا۔ اگر مہرون کی ڈسک بلج ہوکر رطوبت ضائع ہوچکی ہے تو وہ رطوبت بھی پیدا جائے گی۔ اور مہروں کی تکلیف ہمیشہ کیلیئے جاتی رہے گی۔ اللہ کے فضل سے ہمیشہ اس کا رزلٹ سو فیصد ملتا ہے۔۔۔

  • پرانےا مراض ایک ٹوٹکہ سے ہمیشہ کیلئے ختم

    پرانےا مراض ایک ٹوٹکہ سے ہمیشہ کیلئے ختم

    پرانےا مراض ایک ٹوٹکہ سے ہمیشہ کیلئے ختم
    ایک پاؤ الائچی اور ایک پاؤ میتھرے لے کر دونوں باریک پیس لیں اور ایک چمچ چائے والاصبح و شام استعمال کریں۔بےاولادی کے علاوہ بواسیر‘ قبض‘
    مردانہ کمزوری‘ مردوخواتین کے پوشیدہ امراض‘معدہ کے امراض میں واقعی تیربہدف ہے۔ بشکریہ عبقری

  • لیکوریا کا نام ونشان تک نہ رہے گا

    لیکوریا کا نام ونشان تک نہ رہے گا

    لیکوریا عورت کی رحم سے نکلنے والاسفید یا پیلا رطوبت ہے۔اسے لیکوریا کہتے ہیں ۔ یہ بیماری عورتوں میں عام ہوتی ہے۔اس بیماری کے بہت نقصان ہیں جو عورت کی صحت پرمرتب ہوتے ہیں۔

    لیکوریا کا نام ونشان تک نہ رہے گا


    ھوالشافی: چھوٹی دیسی کشمش 21 دانے روزانہ صبح کے وقت کھائیں۔ نہار منہ‘ ناشتہ سے پہلے یا بعد کسی بھی وقت کھاسکتے ہیں۔
    41 دن ضرور کریں۔ لیکوریا کا نام و نشان تک نہ رہے گا۔ (کوثر یاسین)بشکریہ عبقری

  • بچہ دانی کی رسولی کا خاتمہ اور حمل قرار

    بچہ دانی کی رسولی کا خاتمہ اور حمل قرار

    بچہ دانی کی رسولی کا خاتمہ اور حمل قرار

    ھوالشافی:کسی بھی پنساری کی دکان سے رتن جوت لے کر باریک پیس لیں۔ دو ماشہ صبح اور دو ماشہ اور دو ماشہ سفوف شام کو سادہ پانی کے ساتھ پھانک لیں۔
    صرف پندرہ دن بعد چیک اپ کروائیں۔ بہت ہی کمال کا نسخہ ہے۔ میں نے اب تک پانچ مریضوں کو بتایا الحمدللہ تمام سے رزلٹ سوفیصد ملا ہے۔ (نورخان نور)
    بشکریہ عبقری

  • بلڈ پریشر کا دیسی علاج

    بلڈ پریشر کا دیسی علاج

    بلڈ پریشر کا دیسی علاج

    ھوالشافی : تین عدد لونگ اور چھوٹا سا ٹکڑا دارچینی لے کر دونوں کوموٹا موٹا کوٹ لیں‘ایک کپ پانی میں پکا لیں‘ صبح و شام پئیں۔ لوبلڈپریشر کیلئے انتہائی لاجواب ہے۔ بارہا کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔
    بشکریہ عبقری