primekunst.com

Category: شوگر کا علاج

ذیابیطس (شوگر) ایک ایسا مرض ہے جس میں جسم انسانی انسولین مناسب مقدار میں نہیں پیدا کرتا یا بالکل بنانا بند کر دیتاہے۔

  • ہومیوپیتھک اور شوگر

    ہومیوپیتھک اور شوگر

    ہومیوپیتھک اور شوگر

    نیڑم سلف 200 ہفتہ میں دوبار

    کلکریا فاس+کالی فاس+نیڑم فاس 6 ایکس میں تینوں دوائیاں ملا کر دن میں تین چار بار۔ 20 دن کھانے کے بعد ایک ہفتہ کے دوائی چھوڑ دیں اور پھر شروع کر لیں۔ اگر افاقہ نہ ہو رہا ہو تو دوائی کی طاقت بڑھا کر دیں اور پھر بھی ضرورت محسوس ہو تو یہ دوائیاں  200  کی طاقت میں ہفتہ میں ایک دو دفعہ استعمال کریں۔

    شوگر کنٹرول کرنے کا ایک کامیاب اور آسان نسخہ

    آرنیکا 6 طاقت میں روزانہ تین چار باراستعمال کرنے سے شوگر کنڑول ہو جاتی ہے۔یہ دوائی شوگر ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 میں یکساں مفید ہے۔

    آرنیکا اور لیکسس200 ملا کر وہ لوگ استعمال کریں جنہیں شوگر کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ہو۔ارجنٹم میٹیلکم

    اگر پتے کی تکلیف کے ساتھ پیشاب میں شوگر آئے اور پیشاب کی رنگت لسی سے ملتی جلتی ہو اور مقدار میں بہت زیادہ ہو ان علامات میں خصوصی دوا ہے۔

    ذیابیطس عصبی کی یہ اعلی پیمانہ کی دواء ہے یعنی اگر زیادہ دماغی محنت اور کثرت  جماع سے شوگر ہو جائے تویہ دواء بہت اچھی ہے۔پیاس زیادہ لگتی ہے، بھوک ماری جاتی ہے، پیشاب سفیدمقدار میں زیادہ اور بار بار آتاہے۔منہ خشک رہتاہے۔ایسا مریض جس میں ذہنی کمزوریوں کی علامتیں ظاہر ہو کر رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہوں اور ساتھ شوگر بھی تو بعض اوقات  اس دوا سے مکمل شفاء ہو جاتی ہے۔

    ٹرینٹولا  ہسپانیہ

    شوگر اگر لمبے غم اور فکر کے نتیجہ میں ہو اور اس کے ساتھ پتے میں سخت ڈنک لگنے کی سی دردیں ہوں نیز ٹانگوں اور بازؤوں میں بھی ہلکی سی دکھن کا احساس ہو تو بہت مفید ہے جو وقتی فائدہ ہی نہیں دیتی بلکہ اللہ کے فضل سے مکمل شفاء دے دیتی ہے۔

    اگر ذیابیطس کہ وجہ سے کندھے کے پیچھے جڑوں والا پھوڑا کاربنکل نکل آئے تو اس خطرناک بیماری میں بھی ٹرینٹولا دینا بہت مفید ثابت ہو تاہے۔                                         Lac Defloratum CMلیک دیفلوریٹم

    لیک ڈیف بہت ٹھنڈے مزاج کی دوا ہے۔لیک ڈیف کا مریض بے حد ٹھنڈا ہوتاہے۔گرم کمرے میں گرم کپڑوں میں لپٹ کر بھی اس کی سردی دور نہیں ہوتی۔سانس لینے سے جو ہلکی سی ہوا چہرے پر محسوس ہوتی ہے اس سے بھی اسے سردی لگتی ہے۔اگر اس کی دوسری علامتوں کیساتھ ذیابیطس بھی ہو تو یہ خدا کے فضل سے اکیلی ہی مکمل شفا بخشنے کی طاقت رکھتی ہے۔ بعض دفعہ اونچی طاقت میں ایک ہی خوراک مریض کو ٹھیک کر دیتی ہے۔ایسی مریضہ جس کا موٹاپے کی طرف میلان ہو او ر جسم ٹھنڈا رہتاہو۔ اسے ذیابیطس ہو جائے تو لیک ڈیف بھی اس کی امکانی دوا ہو گی۔

    شوگر کی وجہ سے اگر نامردی کا مسئلہ ہو تو ماسکس 30 طاقت میں دن میں تین چار استعمال کریں .

    یورنیم ٹائٹریکم

    شوگر کے ساتھ اگر معدہ کی تکلیف ہو یعنی شوگر معدوی ہو تو اعلی دوا ہے۔ فتور ہاضمہ کی اصلاح کرتی ہے۔ پیشاب میں شوگر کم کرتی ہے۔ بھوک گھٹاتی ہے۔ کمزوری اور لاغری ختم ختم کرتی ہے۔

    لیکٹک ایسڈ Lacticum Acidum

    لیکٹک ایسڈ ذیابیطس کی بہت عمدہ دوا ہے۔اگردوسری  دواؤں کے علاوہ لیکٹک ایسڈ دو سو طاقت میں دی جائے تو وہ مریض جو دوسری دواؤں کا اثر قبول نہیں کرتے اس کی وجہ سے وہ دوائیں بھی کام کرنے لگتی ہیں۔جوڑوں، کندھوں، کلائیوں اور گھٹنوں میں درد ہوتاہے۔ سخت کمزوری اور سردی کا احساس ہو تاہے۔زبان بالکل خشک، پیاس کی شدت  اور بھوک کی زیادتی ہوتی ہے۔ رالیں بہت زیادہ بہتی ہیں۔

    کالی فاس Kali Phos 200       شوگر کی مایہ ناز دواہے۔ اعصاب کو مضبوط کرتی ہے۔پیشاب کو کنٹرول کرتی ہے۔ شوگر کو کم کرتی ہے۔شوگر کی وجہ سے جسمانی کمزوری کو دور کرکے قدرتی طور پر قوت کو بحال کرتی ہے۔

    شوگر کا علاج ہومیو پیتھک مدر ٹنکچر کے ساتھ

    ایسڈ فاس

    ذیابیطس عصبی کی یہ اعلی پیمانہ کی دواء ہے یعنی اگر زیادہ دماغی محنت اور کثرت  جماع سے شوگر ہو جائے تویہ دواء بہت اچھی ہے۔پیاس زیادہ لگتی ہے، بھوک ماری جاتی ہے، پیشاب سفیدمقدار میں زیادہ اور بار بار آتاہے۔منہ خشک رہتاہے۔ایسا مریض جس میں ذہنی کمزوریوں کی علامتیں ظاہر ہو کر رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہوں اور ساتھ شوگر بھی تو بعض اوقات  اس دوا سے مکمل شفاء ہو جاتی ہے۔

    Syzygium Jambolanum Q

    سائی زی جئیم مدر ٹنکچر20 قطرے دن میں تین بار. شوگر کنٹرول کرنے کے لیے یہ ایک بہت اعلی قسم کی دوائی ہے.یہ دوا جامن کے پھل سے تیار ہو تی ہے۔ پیشاب میں شکر روک دیتی ہے۔

    جنسنگ مدر ٹنکچر Ginsing Q

    اعصابی کمزوری اور پیشاب کی کثرت میں لاثانی ہے۔ شوگر کی مقدارکو اعتدال پر لاتی ہے۔پیشاب کی مقدار کم کرتی ہے۔اعصابی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔ شوگر کی وجہ سے  نامردی کو ختم کرتی ہے اور قوت باہ کو بڑھاتی ہے، کمر درد کو  روکتی ہے۔Abroma Augusta Q

    دوسری قسم  کی شوگر میں اس دوائی کے مریض کے جسم سے گوشت کم ہو جاتاہے۔ یعنی جسم سوکھ جاتاہے اور بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے۔پیاس بہت لگتی ہے اور منہ خشک رہتاہے۔رات کو پیشا ب کے لیے بار بار اٹھنا پڑتاہے۔ پیشاب کرنے کے بعد بہت کمزوری محسوس ہوتی ہے۔شوگر کی وجہ اگر نیند نہ آ رہی ہوتو بھی بہت فائدہ دیتی ہے۔شوگر کی وجہ سے پھوڑے اور کاربنکل کے لیے بہت مفیدہے۔سارے جسم میں جلن محسوس ہوتی ہے۔

    CEPHALANDRA INDICA Q

    منہ بہت زیادہ خشک ہوتاہے۔ اور ٹھنڈا پانی بہت زیادہ مقدار میں پینے کو دل کرتاہے۔

    GYMNEMA SYLVESTRE Q

    یہ دوائی ایسے مریض کے لیے بہت فائدہ مند ہے جس کا وزن شوگر کی وجہ سے تیزی سے گر رہا ہو اور ساتھ تھکاوٹ اور کمزوری کا شدیداحساس بھی ہو۔اس دوائی کے استعمال سے مریض کا وزن گرنا بند ہو جاتاہے اورکمزوری کو دور کرکے جسم میں طاقت پیدا کرتی ہے۔

    PHASEOLUS 3X                                                 شوگر کے مریض کو اگر دل کی تکلیف ہو تو یہ دوائی ایسے مریض کے لیے بہترین ہے۔

  • شوگر کا ہومیو پیتھک علاج

    شوگر کا ہومیو پیتھک علاج

    شوگر کا ہومیو علاج

    ادویات کا ذکر کرنے سے پہلے قارئین سےایک بات کلیئر کرنا چاہتا ہوں ذیابیطس جسے عرف عام میں شوگر کہتے ہیں ایک لاعلاج مرض ہے – لیکن اس سے ہونے والی پیچیدگیاں آپ ادویات سے کنٹرول کر سکتے ہیں – اس مرض کو ختم کرنے کے لئے بلند و بانگ دعووں سے پرہیز ہی لازم ہے – اگر شوگر کے مریضوں کا ایک مہینہ ہزار یا دو ہزار کی ادویات سے بخیرو خیریت گزر سکتا ہے تو اسے آپ اپنے لئے غنیمت سمجھیں – لیکن یہ ضروری بھی نہیں کہ ہر شوگر کا مریض ہومیو دوا سے شفایاب نہ ہو کچھ شفایاب بھی ہوئے ہیں لیکن آٹے میں نمک کے برابر –

    درج ذیل میں‌ ذیابیطس یعنی شوگر کے حوالے سے ہومیو پیتھک مجرب ادویات کا تذکرہ کیا جارہا ہے اور واضع رہے کہ ہر دوا اپنی مخصوس علامات کے ساتھ مفید ہے –

    ذیابیطس کا ہومیو علاج

    1- خون میں شوگر کی زیادتی ہو تو آرسینک بروم 3ایکس اور رس ایرومیٹک 1ایکس میں مفید ہے -مایوس کن صورت حال بن جائے تو سائیزیجیئم کیو بھی ساتھ ملا لیں –

    2- پیشاب میں شوگر کی زیادتی کیلئے ارجنٹم نائیٹریکم 30 میں مفید ہے –

    3- شوگر کے باعث اگر ٹخنے متورم ہوں تو ارجنٹم میٹ 30 میں مفید ہے –

    4- شوگر کے باعث غشی اور سکتہ ہو تو اوپیم 200 مفید ہے –

    5- شوگر کا مریض لوگوں کو نہ پہچانے تو ایلومینا 200 مفید ہے –

    6- مزمن قسم کا ضعف معدہ سے شوگر ہوتو یورینیم نائیٹریکم 3 ایکس میں مفید ہے –

    7- شوگر کے باعث گنگرین ہوتو آرسینک البم 1000 مفید ہے – لیکن کمزور مریض کو آرسینک اونچی طاقت میں موت کا پیغام ہوتا ہے اسلئے احتیاط لازم ہے –

    8- شوگر کے باعث رات کو پیشاب کی زیادتی ہو تو ایسڈ فاس 200 ہررات کو ایک خوراک روزانہ دیں –

    9- اگر پیشاب میں کمی ہوتو کیوپرم آرس 30 دن میں تین بار دیں –

    10- مریض اچھا کھانے کے باوجود کمزور ہورہا ہو یا کمزوری کے باعث پیشاب زیادہ آرہا ہو تو ایسٹک ایسڈ 30 دینی چاہئے –

    11 شوگر کے مریض کو خارش ہوتو ڈولی کس 6 سے 30 تک دے سکتے ہیں –

    12- شوگر کے باعث ٹھنڈے پانی کی طلب ہوتو فاسفورس 1000 میں مفید ہے –

    13- ذیابیطس کے باعث پیشاب میں البیومن خارج ہورہی ہو اور قطرہ قطرہ پیشاب کے ساتھ جلن ہو تو کینتھرس 30 میں مفید ہے –

    14- شوگر کے باعث جوڑوں میں دردیں ہو تو لیکٹک ایسڈ 200 مفید ہے –

    15- شوگر کے باعث قبض کی شکایت ہوتو پلمبم میٹ 30 دینے سے بہتری آ جاتی ہے –

    16- شوگر کے باعث دمچی پر خارش ہوتو بوریکس 30 مفید ہے –

    17- اگر گنٹھیا کی علامات پائی جائیں تو ہیلونائیز 3ایکس مفید ہے –

    18- مریض پر ہر وقت افسردگی چھائی رہتی ہو تو لائیکوپوڈیم 1000مفید ہے –

    19- اگر پراسٹیٹ گلینڈ کا کوئی عارضہ ہوتو میڈورینم 1000 مفید ہے –

    20- اگر زخموں میں پیپ پڑ رہی ہو تو ہیپر سلف 200 مفید ہے –

    21- تمام جسم پر رسولیاں بن رہی ہوں تو آرسینک البم 200 مفید ہے –

    22- اگر فالج کی شکایت ہوتو کورارے 30مفید ہے –

    23- ذیابیطس کے زخموں میں سائیزیجیئم 3 ایکس میں مفید ہے –

    24- اعصابی کمزوری سے شوگر ہوتو ایسڈ فاس 200 مفید ہے –

    25- پیشاب سے میٹھی بو آئے تو آرم میٹ 200 دیں –

    26- پیشاب سے بنفشہ کی سی بو آئے تو تھائیرائیڈینم 200 مفید ہے – ایک مریض اس دوا کے ایک ماہ کے استعمال سے 5 سال تک شوگر فری رہا-

    27- پیشاب کرنے کے بعد اگر قطرے ٹپکیں تو لیک ویکسینم ڈیف 6 دیں –

    28- بواسیر کے مسے ہوں تو رٹہنیا 30 مفید ہے – میرے ہاتھوں شوگر کے ساتھ بواسیر نکسوامیکا 30 اور 200

    29 مریض کمزوری کے باعث کچھ نہ کچھ کھانے پر مجبور ہوتو فاسفورس 1000 مفید ہے – راتوں کا اٹھ اٹھ کر کھائے

    30- گردوں میں سوزش ہورہے ہو تو پلمبم میٹ 30 مفید ہے –

    31- تمام اخراجات بدبودار ہوں تو گریفائیٹس 200 مفید ہے –

    32- مرغن غذاوں کی طلب ہو اور بدہضمی کی شکایت ہوتو نکسوامیکا 30 مفید ہے-

    33- بے ساختہ اخراج بول کی شکایت ہوتو ایلومینم میٹ 6 مفید ہے-

    34- موٹاپے کے باعث شوگر کا عارضہ لاحق ہوتو کاربواینی میلس 200 مفید ہے-

    35- شوگر ،یرقان ، سردرد اور پتے میں پتھری ہوتو چیونینتھس مدرٹنکچر یا 3ایکس میں مفید ہے- اس دوا سے بارہا پتے کی پتھری کےمریض شفایاب ہوئے ہیں –

    36- ضدی قسم کی قبض ہوتو ایلومن 30 مفید ہے-

    37- شوگر کیساتھ جنسی کمزوری ہوتو ماسکس مدرٹنکچر یا 3ایکس مفید ہے- اگر شدید درجے کی جنسی کمزوری ہو اور مریض مہینوں مباشرت کے قابل نہ رہے تو ماسکس 30 کیساتھ کاپرمیٹ 30 بھی دیں –

    38- مریض ہر وقت لیٹا رہے تو پکرک ایسڈ 30 دیں‌ –

    39- پیشاب میں ایسی ٹون خارج ہورہے ہیں تو گلیسرین 30 دیں –

    40- سوزاک کے غلط ملط علاج سے شوگر لاحق ہوجائے تو تھوجا 1000 یا اونچی طاقتوں میں دیں –

    41- شوگر کیساتھ ایسی خارش جس سے مریض سارے کپڑے اتار پھینکے اور جو گرمی سے بڑھے تو نیٹرم میور 1000 مفید ہے-

    42- ایسے مریض جن کو شوگر بھی ہو اور میٹھا کھانے سے باز نہ آئیں اور ہر وقت بیٹھا رہنا چاہیں تو ارجنٹم نائیٹریکم 200 میں دیں –

    43- اگر گردے ناکارہ ہورہے ہوں تو ویسی کیریا 3ایکس اور ایلسیرم 6 مفید ہے-

    44- شوگر کیساتھ آنکھوں کی تکالیف بھی ہوں تو کروٹیلس 200 مفید ہے –

    45- شوگر کیساتھ بلڈ پریشر کی شکایت بھی ہوتو یوئینیم نائیٹریکم 30 مفید ہے-

    46- لبلبے کی خرابیوں کی وجہ سے شوگر ہوتو انسولینم 30 کے ہمراہ نیٹرم فاس ، نیٹرم سلف ، کالی فاس ، کلکیریا فاس تمام ادویات ملاکر سفوف بنا کی دن میں تین مرتبہ استعمال کرائیں –

    47- دل کا عارضہ لاحق ہوتو گلونائین 6 دیں –

    48- کسی بھی طرح کی شوگر کیلئے میڈورینم ہزار اور انسولینم 200 ہفتہ یا 15 دن بعد لازمی استعمال کرائیں –

    49- شوگر کیساتھ موتیا بند کی شکایت ہوتو کالی سلف اور کلکیریا فلور 30 دن میں تین بار ایک ماہ دیں – اگلے ماہ 200 دن میں دو بار دیں – تیسرے ماہ یہی دوا ہزار میں استعمال کرائیں –

    50- شوگر کی مریضوں کی تمام شکایات کی لئے کسی بھی دوا کے ساتھ بطور ٹانک تین دواوں کا مرکب استعمال کرائیں – نیٹرم فاس 3ایکس، نیٹرم سلف3ایکس اور کلکیریا فاس 6ایکس –

    کبھی کبھا ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے علامات کے مطابق ایک دوا استعمال کرائی اور چند دنوں بعد مزاجی دوا کی علامات سامنے آ جاتی ہیں ایسے میں مطلوبہ دوا کی ایک آدھ خوراک 200 یا ہزار طاقت ہفتہ میں ایک بار استعمال کرانے سے مریض صحت کی شاہراہ پر گامزن ہو جاتا ہے – ڈاکٹر کا کام مریض کی تمام علامات کو باریکی سے دیکھنا ، سمجھنا اور اس کے مطابق اس کا حل نکالنا ہوتا ہے –

    یہ تحریر ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب کی ہے جو ولڈ ذیابیطس ڈے پر مئی 2015 کو ماہنامہ دی ہومیو پیتھک نیوز میں شائع کی گئی –

  • اعصابی تکلیف اور ہومیو پیتھک علاج

    اعصابی تکلیف اور ہومیو پیتھک علاج

    اعصابی کمزوری کی وجوہات

    اعصابی کمزوری  (nervous weakness)  ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا کا درست طریقے سے کام نہ کر سکنا شامل ہے۔علامات میں کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔ مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس بیماری کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنا اس بیماری میں مبتلا افراد کے لیے دوا کی طرح اہم ہے، ضروری نہیں کہ یہ ورزش بہت شدید نوعیت کی ہو، ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے۔

    اعصابی کمزوری یا نیوروپیتھک درد کی کچھ عام وجوہات میں کوئی بیماری، چوٹ، انفیکشن اور اعضاء کا نقصان ہوتا ہے۔

    اعصابی تکلیف، سردرد، گردن ، بازو میں درد


    Arnica + Gelsemium 200
    دونوں ملا کر ہفتہ میں 2 بار
    Kali Carb + Cimifuga 30
    روزانہ ایک بار


    اعصابی کمزوری


    Lycopodium 1000
    ہفتہ میں ایک بار
    Kali Phos + Mag.Phos 6x
    ملا کر روزانہ 3 بار

  • شوگر (ذیابیطس): اسباب، علامات، علاج، ہومیوپیتھی، غذا، ورزش اور مکمل رہنمائی

    شوگر (ذیابیطس): اسباب، علامات، علاج، ہومیوپیتھی، غذا، ورزش اور مکمل رہنمائی

    ذیابیطس (شوگر) کا مکمل علاج: ہومیوپیتھک، دیسی اور جدید طریقے

    ذیابیطس آج کے دور کی سب سے عام میٹابولک بیماریوں میں سے ایک ہے جسے عرف عام میں “شوگر” کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اندازوں کے مطابق ہر چار میں سے ایک شخص ذیابیطس یا اس سے متعلقہ پیچیدگیوں کا شکار ہے۔


    ذیابیطس کیا ہے؟

    ذیابیطس ایک ایسی حالت ہے جس میں خون میں گلوکوز (شوگر) کی مقدار عام حد سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب جسم انسولین نامی ہارمون کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا یا جسم میں اس ہارمون کی مقدار ناکافی ہو جاتی ہے۔


    ذیابیطس کی اقسام

    ٹائپ 1 ذیابیطس

    • لبلبے کے انسولین بنانے والے خلیے تباہ ہو جاتے ہیں
    • عموماً بچپن یا جوانی میں ظاہر ہوتی ہے
    • انسولین انجیکشن لازمی ہوتے ہیں

    ٹائپ 2 ذیابیطس

    • سب سے عام قسم (90–95٪)
    • انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے
    • موٹاپا، غیر متوازن غذا اور سست طرز زندگی بنیادی وجوہات

    حمل کی ذیابیطس

    • حمل کے دوران ظاہر ہوتی ہے
    • بعد از زچگی ختم ہو سکتی ہے
    • مستقبل میں ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

    ذیابیطس کی عام علامات

    • بار بار پیشاب آنا
    • شدید پیاس لگنا
    • بھوک میں اضافہ
    • بلا وجہ وزن کم ہونا
    • تھکن اور کمزوری
    • نظر کا دھندلا ہونا
    • زخموں کا دیر سے بھرنا
    • ہاتھوں پیروں میں سنسناہٹ

    ذیابیطس کی وجوہات اور خطرے کے عوامل

    ٹائپ 1

    • جینیاتی عوامل
    • مدافعتی نظام کی خرابی
    • وائرل انفیکشن

    ٹائپ 2

    • موٹاپا
    • ورزش کی کمی
    • غلط غذا
    • خاندانی تاریخ
    • ہائی بلڈ پریشر
    • کولیسٹرول کی زیادتی
    • PCOS

    ذیابیطس کی تشخیص

    Fasting Blood Sugar

    • 100 mg/dL سے کم: نارمل
    • 100–125: پری ذیابیطس
    • 126 یا زیادہ: ذیابیطس

    HbA1c

    • 5.7٪ سے کم: نارمل
    • 5.7–6.4٪: پری ذیابیطس
    • 6.5٪ یا زیادہ: ذیابیطس

    OGTT

    • 140 mg/dL سے کم: نارمل
    • 140–199: پری ذیابیطس
    • 200 یا زیادہ: ذیابیطس

    ذیابیطس کا ہومیوپیتھک علاج (علامات کے مطابق)

    Syzygium Jambolanum

    پیشاب میں شوگر، شدید پیاس، کمزوری

    Uranium Nitricum

    وزن میں کمی، زیادہ بھوک، پیشاب کی زیادتی

    Phosphoric Acid

    ذہنی دباؤ، اعصابی کمزوری

    Insulinum

    لبلبے کی کمزوری، شوگر کنٹرول نہ ہو

    Natrum Sulphuricum

    جگر کی خرابی کے ساتھ شوگر

    نوٹ: دوا کا انتخاب صرف مستند ہومیوپیتھ کرے۔


    ذیابیطس میں غذا کا چارٹ

    اجازت شدہ غذا

    • سبز سبزیاں، کریلا، پالک
    • مچھلی، مرغی، انڈا
    • جو، جئی، چنا آٹا
    • جامن، سیب، امرود

    پرہیز

    • چینی، مٹھائیاں
    • سوڈا ڈرنکس
    • فرائیڈ اور فاسٹ فوڈ
    • مائدا

    دیسی نسخے (بطور معاون)

    • کریلے کا جوس
    • دارچینی پانی
    • میتھی دانہ
    • جامن کے بیج
    • املہ جوس

    طرز زندگی میں تبدیلیاں

    • روزانہ 30 منٹ واک
    • وزن کنٹرول
    • نیند پوری کریں
    • تمباکو نوشی ترک کریں

    ذیابیطس کی پیچیدگیاں

    • دل کے امراض
    • گردوں کی خرابی
    • اعصابی نقصان
    • آنکھوں کی بیماریاں
    • پیروں کے زخم

    اہم انتباہ

    یہ معلومات تعلیمی مقاصد کے لیے ہیں۔ خود علاج نہ کریں۔ کسی بھی دوا یا نسخے پر عمل سے پہلے معالج سے مشورہ ضروری ہے۔

    نتیجہ: ذیابیطس قابلِ کنٹرول مرض ہے — درست غذا، ورزش اور مناسب علاج سے مریض نارمل زندگی گزار سکتا ہے۔

    مزید معلومات: https://primekunst.com/

  • شوگر کا علاج

    شوگر کا علاج

    شوگر کاہومیو علاج
    نیڑم سلف 200 ہفتہ میں دوبار
    کلکریا فاس+کالی فاس+نیڑم فاس
    تینوں دوائیاں ملا کر دن میں تین چار بار

    شوگر کا ایک اور نسخہ
    آرنیکا 6 طاقت میں روزانہ تین چار باراستعمال کرنے سے شوگر کنڑول ہو جاتی ہے۔یہ دوائی شوگر ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 میں یکساں مفید ہے۔

    شوگر کا دیسی نسخہ
    1۔روزانہ صج شام آدھا چمچ دارچینی کھانے سے بھی شوگر کنڑول ہو جاتی ہے۔
    2.آدھا چمچ ادرک اور آدھا چمچ پودینہ ملا کر نہار منہ کھانے سے شوگر کنڑول ہو جاتی ہے۔آسڑیلین تحقیق کاروں کے مطابق ادرک میں حیر ت انگیز طور پر شوکر کنڑول کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو ادرک کا استعمال زیادہ کرنا چاہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں۔

  • ذیابیطس ہربل ہومیو پیتھک علاج

    ذیابیطس ہربل ہومیو پیتھک علاج

    Diabetes ذیابیطس

    بلڈ شوگر
    1. Arnica +Lachesis+ledum=200
    روزانہ ایک بار
    2. Calc.Phos+Ruta+
    Symphtom=30
    روزانہ تین بار

    شوگر کے لیے ایک اور نسخہ
    1. Nat.Sulph 200
    روزانہ ایک بار
    2. Calc. Phos +
    Nat.Sulph+
    Nat.phos+
    Kali.phos=6X
    روزانہ تین بار

    شوگر اور بلڈ پریشر دونوں
    1. Arnica 200
    Lachesis 200
    ملا کر دن میں ایک بار
    2. Calc. Phos +Nat.Sulph+
    Nat.phos+Kali.phos=6X
    روزانہ تین بار

    DIP Diet Plan For Weight Loss/ PCOS/ Diabetes/ Thyroid

    شوگر کا دیسی نسخہ

    بھنڈی تین عدد لے کر اس کے ٹکڑے کرکے آدھے گلاس پانی میں بھگو دیں ۔صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں انشاء اللہ مفید ثابت ہو گا
    شوگر کا آسان دیسی علاج علاج
    حضرت رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ کلونجی موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے۔ اس لئے اسے ہر مرض میں سمجھ توجہ اور تجربات کے ساتھ بلا تکلف استعمال کرایا جا سکتا ہے۔
    کلونجی 20 گرام
    تخم سرس 20 گرام
    گوند کیکر 20 گرام
    تمہ خشک 20 گرام
    تمام ادویات کو باریک پیس کر فل سائز کے کپسول بھر لیں اور صبح شام استعمال کروائیں۔ یا دن میں تین یا چار بار روزانہ استعمال کرائیں۔ یہ کپسول شوکر کیلئے حتٰی کہ بسا اوقات بھیانک حد تک شوکر آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی ہو۔ ان تمام کیفیات کیلئے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔